اقوام متحدہ ہندوستانی کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لے ‘سردار عتیق احمد خان
آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کی آڑ میں ہندوستان کی سفاک فوج معصوم شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے
پیر 6 دسمبر 2021 13:29
(جاری ہے)
اس موقع پر مسلم لیگ نواز کی سابق ایم پی اے میڈم تحسین فواد، حاجی راشد قریشی وائس چیئرمین انجمن تاجران راولپنڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوںنے کہاکہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کی آڑ میں ہندوستان کی سفاک فوج معصوم شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے جو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کورونا وبا کا سامناکررہی ہے اور عالمی سطح پر لاکھوں انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مودی کی فسطائی حکومت کشمیر اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔قائدمسلم کانفرنس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور نئی دہلی پر دباؤ ڈالیں کہ وہ انہیں فوری طورپررہا کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف مہلک پیلٹ گنز کے وحشیانہ استعمال سے مقبوضہ علاقے میں معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تین ہزار سے زائد کشمیری اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بصارت کھونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت نئے کشمیرمیں صحافیوںکو ہراساں کر کے ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہی ہے ۔ ہندوستان فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوںکو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوا م متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کاسخت نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریںمزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.