سید اظہر گیلانی کا بطور چئیرمین ترقیاتی ادارہ تعیناتی احسن اقدام ہے‘ارشاد مغل

پیر 6 دسمبر 2021 13:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ممتازسیاسی اور سماجی رہنماارشاد مغل نے سید اظہر گیلانی کو چیئرمین ایم ڈی اے تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید اظہر گیلانی کا بطور چئیرمین ترقیاتی ادارہ تعیناتی احسن اقدام ہے۔اپنے بیان میں صدر آزادکشمیر اور وزیراعظم آزادکشمیر کے اس فیصلے کی ہم مکمل تائید وحمایت کرتے ہیں۔

موصوف ایکایک اعلیٰ تعلیم یافتہ،قانون دان ہیں۔

(جاری ہے)

سید اظہر گیلانی دلعزیز شخصیت ہیں جو تعمیر و ترقی کا تجزبہ اور جدید ویژن رکھتے ہیں اس لیے حکومت کا اس عہدے کے لیے انکا انتخاب سو فیصد درست ہے۔امید ہے کہ موصوف تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد کو اسکے شایان شان مزید بہتر تعمیر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سید اظہر گیلانی ایک قابل انسان ہیں وہ اپنی صلاحیتوں سے مظفرآباد کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سید اظہر گیلانی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کے مطابق ریاست میں تعمیروترقی اور مسائل کوحل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے۔