توہین عدالت کیس:رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست مسترد
ای سی ایل میں نام ڈالنا حکومت کا کام ہے عدالت کا نہیں.جسٹس اطہرمن اللہ‘رائے نوازکھرل کی فریق بننے کے لیے جمع کروائی گئی درخواست خارج
میاں محمد ندیم پیر 6 دسمبر 2021 13:16
(جاری ہے)
اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا حکومت کا کام ہے اس عدالت کا نہیں، رائے نواز کھرل کے وکیل نے استدعا کی کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا رانا شمیم کو کہیں پاسپورٹ سرینڈر کریں. دوسری درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ توہین عدالت کے کیس میں کیسے فریق بن سکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق سب معلومات رکھتا ہوں اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس کو چھوڑیں، توہین عدالت کیس تو عدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے. دلائل مکمل ہونے کے بعد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور ایڈووکیٹ رائے نواز کھرل کی رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں فریق بننے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا بعد ازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا اور وکیل کی کیس میں فریق بننے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی. سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی عدالت اور ملزم کا معاملہ ہے اور اس کا فیصلہ کرنا عدالت کا اختیار ہے، کوئی اور شہری توہین عدالت کے معاملے میں فریق نہیں بن سکتا. حکم نامے میں کہا گیا کہ رانا شمیم توہین عدالت کیس میں فریق بننے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جاتی ہے، جبکہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست بھی خارج کی جاتی ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.