ڈھاکا ٹیسٹ، تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا

مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 دسمبر 2021 13:28

ڈھاکا ٹیسٹ، تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 دسمبر 2021ء ) ڈھاکا میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دو روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہے تھے، پہلے روز 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز صرف 6.2 اوورز ممکن ہو سکے تھے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔