سیالکوٹ واقعہ ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گا،سری لنکن ہائی کمشنر

پاکستان اور سری لنکا دوست ہیں اور دوست رہیں گے،ہم پاکستان کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے خوش ہیں۔موہن وجے و کراما کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 دسمبر 2021 14:00

سیالکوٹ واقعہ ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گا،سری لنکن ہائی کمشنر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2021ء) : سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے و کراما کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا دوست ہیں اور دوست رہیں گے۔میں یقین دلانتا ہوں کہ یہ واقعہ ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوام کی جانب سے تعزیت کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ افسوسناک ہے، اس پر حکومت پاکستان نے تعاون فراہم کیا۔

ہم پاکستان کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے خوش ہیں۔بہت بڑی تعداد میں لوگوں لو گرفتار کیا گیا ہے، یہ واقعہ ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا۔پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کرے گی کہ فیملی کو انصاف ملے، ایک قتل ہوا ہے، سری لنکن حکومت کو یقین ہے کہ اس کان تعلق پاکستان سری لنکا تعلق سے نہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے دیکھا کہ پاکستان نے فوری ایکشن لیا، ہم نے دیکھ رہے ہیں کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سری لنکن یائی کمشنر نے مزید کہا کہ ہمیں کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہم دوست ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے سوشل ، ڈیفنس سے ہمارے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج شہری کی میت سری لنکا واپس بھیج دی ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شہری اور فیکٹری کے مینجر سری لنکن شہری پریانتھا کمارا پر فیکٹری ملازمین نے مبینہ توہین مذہب کا الزام عائد کیا اور خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نہ صرف قتل کیا بلکہ لاش کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔

سینکڑوں مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی تھی۔ تاہم پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔