Live Updates

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں، شازیہ مری

ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے،رہنما پیپلزپارٹی

پیر 6 دسمبر 2021 15:06

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں، شازیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو ووٹ دیکر عزت دی جبکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت فتح عوام کی ہوگی اوراین اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی اور آئیندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بلکہ عوام کی بد دعائیں ملیں گی ۔ہماری قیادت مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہے مشکلات سے ڈر کر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات