سمیڈا کے زیراہتمام کسٹمرریلیشن شپ منیجمنٹ کے موضوع پرورکشاپ کل منعقدہوگی

پیر 6 دسمبر 2021 15:09

سمیڈا کے زیراہتمام کسٹمرریلیشن شپ منیجمنٹ کے موضوع پرورکشاپ کل منعقدہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء)سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے زیراہتمام کسٹمرریلیشن شپ منیجمنٹ کے موضوع پرورکشاپ کل (بدھ کو) منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

یہ ورکشاپ سمیڈا کے نیشنل بزنس ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد ہورہی ہے اور اس کابنیادی مقصدچھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبارکوغیرمالیاتی مشاورتی خدمات فراہم کرنا ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں ماہرین شرکا کو کسٹمرریلیشن شپ منیجمنٹ کے تعارف، بزنس مارکیٹ میں کسٹمرریلیشن شپ منیجمنٹ ، کسٹمرریلیشن شپ منیجمنٹ کی معاشیات اورمختلف صنعتوں میں اس کے استعمال کے بارے میں مختلف پہلوئوں سے آگاہ کریں گے۔ورکشاپ میں چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروباری مالکان اوران کاعملہ شرکت کرے گا۔

>