شاہکوٹ،ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی ماہ نومبر کی کارکردگی

پیر 6 دسمبر 2021 15:24

شاہکوٹ،ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب  کی ماہ نومبر  کی کارکردگی
شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی  جس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید ، ریسکیو سیفٹی آفیسر  علی عمران ، اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی کے ساتھ تمام ریسکیو افسران اور میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر موجود تھے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ماہ نومبر 2021ء میں موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے476 سڑک کے حادثات، 1012 میڈیکل ایمرجنسیز، 40 آگ لگنے کے واقعات 42 لڑائی جھگڑوں کے واقعات، 2 پانی میں ڈوبنے کے واقعات اور216دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 ننکانہ نے 7 منٹ کااوسطًا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے1788 ایمرجنسیز میں 1794 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 213زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 1512 متاثرین کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ان حادثات کے دوران 49 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے اور پینشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب نے ماہ نومبر میں ڈاکٹرز کی طرف سے ضلعی سطح پر  504 نا قابلِ علاج مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیااجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار  نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ فوگ سیزن کے پیشِ نظر محفوظ سفری اوقات ترتیب دیں ممکن حد تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں فوگ لائیٹس لگوائیں اور چمکدار ٹیپوں کو چسپاں کریں تا کہ سڑک پر حادثات کو کنٹرول کیا جا سکے ۔