پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 دسمبر 2021 15:29

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2021ء) : پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں حادثے کا شکار ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان شہید ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوجی دستے سیاچن میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔