Live Updates

سکھر میں قائم الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کے خلاف دائر پٹیشن خارج کردی

پیر 6 دسمبر 2021 15:31

سکھر میں قائم الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) سکھر میں قائم الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کے خلاف دائر پٹیشن خارج کردی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سکھر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد جنید غفار نے پی ٹی آئی رہنما مبین جتوئی کی درخواست پر سماعت کی ۔ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کے بعد مبین جتوئی نے درخواست دائر کرکے نعمان شیخ پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا ۔الیکشن ٹربیونل نے الزامات ثابت نہ ہونے پر مبین جتوئی کی درخواست خارج کردی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات