Live Updates

کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنا دینا چاہئے، خرم شیر زمان

سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے،رہنما پی ٹی آئی کی چیئرمین آباد سے گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 16:05

کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنا دینا چاہئے، خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) صدر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنادینا چاہیے، سندھ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے چیئرمین آباد محسن شیخانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جائے، ان 6 ماہ میں صوبے کی سمت درست کی جائے۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اس وقت پاکستان میں سب سے آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف آباد کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول 18 ترمیم کے بعد صوبائی معاملہ ہے،کراچی کے اندر الگ قانون ہے شہر سے تھوڑا آگے نکلیں تو الگ قانون ہے، سندھ اور قومی اسمبلی میں سندھ حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت شہری حکومت کے نام پر کالا قانون لارہی ہے، بل سے شہری حکومت کو بااختیارنہیں بیاختیار بنایاجارہاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات