میر اسراراللہ خان زہری پرامن سیاسی شخصیت بلوچ قوم کے روح رواں ہیں، بی این پی

ان کے گھر پر حملہ بلوچ قوم کے عزت پر حملہ تصور کرتے ہیں ،شرپسند عناصریں جھالاوان کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کیلئے اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،منیراحمد زہری

پیر 6 دسمبر 2021 16:43

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) ضلع خضدار کے سابق ضلعی جنرل سیکٹریری منیراحمد زہری،سابق تحصیل صدر خضدار رئیس علی حسن موسیانی،سابق ضلعی انفارمیشن سیکٹریری عاقب،سابق تحصیل صدر زہری میر مولابخش زہری ضلعی سینیئیر رہنماؤں سردار نواز چھانگا وڈیرہ عبدالخالق زہری میر رفیق بنگلزء ابراھیم سحر بلوچ عبدالغنی گوارنجو نائب اکبر زہری ودیگر پارٹی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیاں میں سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب بی این پی عوامی کے مرکزی قائد رہبربلوچ میر اسراراللہ خان زہری کے گھر زہری حویلی پر شرپسندوں کا مارٹر گولہ حملے بلوچی قبائلی اسلامی روایات اور اقدار کے خلاف بزدلانہ عمل ہے میر اسراراللہ خان زہری ایک پرامن سیاسی شخصیت بلوچ قوم کے روح رواں ہے انکے گھر پر حملہ بلوچ قوم کے عزت پر حملہ تصور کرتے ہیں شرپسند عناصریں جھالاوان کے پرامن فضاء کو خراب کرنے کیلئے اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے زہری حویلی خضدار پر مارٹر گولے سے حملہ جھالاوان کے صدیوں پرانی قبائلی روایات کی پامالی کے مترادف ہیں انہوں نے کہا میر اسراراللہ خان زہری بلوچ قوم کے ہردل عزیز شخصیت کے مالک ہے انکے پرامن سیاسی سوچ قومی خدمت شرپسند عناصریں کو ہضم نہیں ہورہے ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان کورکمانڈر بلوچستان آء جی ایف سی بلوچستان وزیرداخلہ بلوچستان کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی پولیس خضدار ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہیکہ زہری حویلی پر مارٹر گولہ حملہ کرنے والے شرپسند عناصریں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ بی این پی عوامی سخت ترین احتجاج کرے گی۔