Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 دسمبر 2021 16:20

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2021ء) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جایود باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سرحدوں کی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ندیم احمد انجم کی آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات