Live Updates

آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعظم کی ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کو نیا آئی جی تعینات کرنے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 دسمبر 2021 17:32

آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کو نیا آئی جی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اے آروائی نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کو نیا آئی جی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جبکہ سابق آئی جی قاضی جمیل الرحمان کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے آئی جی اسلام آباد احسن یونس پولیس سروس میں گریڈ 20 کے آفیسر ہیں، سینئر پولیس آفیسر احسن یونس اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ لیکن اب احسن یونس کی خدمات پنجاب سے وفاق کی سپرد کردی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات