حمزہ شہباز نے رومانٹک گیتوں کی سیریز گا کر سننے والوں کو حیرت میں ڈال دیا

قائد حزب اختلاف کی مائیک پکڑ کر رومانٹک گانے گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل مریم نواز نے بھی گانا گنگنایا،مہندی کی تقریب میں عزیز و اقارب ،پارٹی کی خواتین رہنما شریک ہوئیں

پیر 6 دسمبر 2021 18:18

حمزہ شہباز نے رومانٹک گیتوں کی سیریز گا کر سننے والوں کو حیرت میں ڈال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رومانٹک گیتوں کی سیریز گا کر سننے والوں کو حیرت میں ڈال دیا، حمزہ شہباز کی مائیک پکڑ کر رومانٹک گانے گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ، مریم نواز نے بھی بیٹے کی شاد ی پر گانا گنگنایا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں موجود حمز ہ شہباز مائیک پکڑ کر ایک منجھے ہوئے گلوکار کی طرح گیت سنا کر شرکاء سے داد وصول کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ حمزہ شہباز نے مریم صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کی تقریب میں یہ گانے سنائے ۔ حمزہ شہباز نے سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں،تمہارے پیار کی باتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں ،ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے،مگر جی نہیں سکتے تمہارے بناء ۔ حمزہ شہباز کے بعد مریم نواز نے بھی اپنے بیٹے کی شادی میں گانا گنگنایا لیکن وہ ویڈیو میں دکھائی نہیں دے رہیں۔ شادی کی تقریب میں شریف فیملی کے عزیز و اقارب او رپارٹی کی خواتین رہنما شریک ہوئیں۔