Live Updates

وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ صحت میں مزیدپندرہ ہزارنوکریوں کی خوشخبری سنادی

محکمہ صحت پنجاب نے سوفیصدمیرٹ پر ڈاکٹرزکی ریکارڈ بھرتیاں کی ہیں‘وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 6 دسمبر 2021 18:18

وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ صحت میں مزیدپندرہ ہزارنوکریوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ صحت میں مزیدپندرہ ہزارنوکریوں کی خوشخبری سنادی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ تمام بھرتیوں کا عمل این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔بھرتیاں محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے 9مختلف یونٹس اور کیڈرزمیں کی جارہی ہیں۔9یونٹس اور کیڈرزمیں ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل،نرسنگ،کنسلٹنٹ،میڈیکل پروفیشنلز،ڈینٹل،فارمیسی،ورٹیکل پروگرامز، ریگولر پروگرامز اور ڈی جی ہیلتھ سروسزشامل ہیں۔

15000بھرتیاں ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل،پی ایم او،پی ڈبلیوایم او،اے پی ایم او،اے پی ڈبلیوایم او،ایس ایم او،ایس ڈبلیوایم او،ایم او،ڈبلیوایم او،ڈینٹل سرجن،فارماسسٹ،ڈرگ کنٹرولر،ٹی بی کنٹرول پروگرام،پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام،ای پی آئی،این سی ڈی،سی ڈی اینڈ ای پی سی،ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام،آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ این پی،پی ایم یو،پی ایس پی یو اور HISDUمیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت پنجاب میں ابھی تک 46000ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈکس بھرتی کئے گئے ہیں۔3سال پہلے محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں پرکام کررہاتھا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب نے سوفیصدمیرٹ پر ڈاکٹرزکی ریکارڈ بھرتیاں کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں روزگاردئیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات