صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نادارا (ترمیمی ) آرڈیننس 2021 ء جاری کر دیا

پیر 6 دسمبر 2021 22:23

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نادارا (ترمیمی ) آرڈیننس 2021 ء جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادارا (ترمیمی ) آرڈیننس 2021 ء جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا،آرڈیننس کی مدد سے نادرا آرڈیننس 2000 ء کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ، ترمیم کے مطابق تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی ، نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا بے ضابطگی تصور کی جائے گی ، متعلقہ قانون کے تحت کارروائی ہوگی