سانحہ سیالکوٹ ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرمزید7مرکزی ملزمان گرفتار، جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش تیز کرنیکی ہدایت

پولیس کے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل ڈیٹا کی مدد سے چھاپے،اب تک سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 131 افراد گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 22:23

سانحہ سیالکوٹ ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرمزید7مرکزی ملزمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرپنجاب پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کیمزیدملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے چھاپے مار کرمزید7مرکزی ملزمان کو حراست میں لیا،جن میںسری لنکن منیجر پر حملے کی پلاننگ کرنے والے ملزم سمیت تشدد کرنے اور اشتعال پھیلانے والے ملزمان شامل ہیں ۔

حالیہ گرفتاریاں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے کی گئیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس اب تک سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 131 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیس کی پراسیکیوشن کا ٹاسک سیکرٹری پراسکیوشن کو سونپا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک کی تحقیقات کے مطابق 131 زیرحراست افراد میں سے 26 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔ اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث زیر حراست افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔