اسلام امن او رسلامتی کا دین ،انتہا پسندی ،فرقہ واریت او ردہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں

غیر ملکی شہری کو زندہ جلانا گھنائونا فعل ،ہر آنکھ اشکبار،سیالکوٹ واقعہ میں ملوث عناصر نے پاکستان کے امیج کو بے پناہ نقصان پہنچایا‘عثمان بزدار

پیر 6 دسمبر 2021 22:23

اسلام امن او رسلامتی کا دین ،انتہا پسندی ،فرقہ واریت او ردہشت گردی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام امن او رسلامتی کا دین ہی-انتہا پسندی ،فرقہ واریت او ردہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں-غیر ملکی شہری کو زندہ جلانا گھنائونا فعل ہے جس پر ہر آنکھ اشکبارہی-کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قانون ہاتھ میں لی-انہوںنے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث عناصر نے پاکستان کے امیج کو بے پناہ نقصان پہنچایاہے اوراس واقعہ سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اوربربریت کا مظاہرہ کرنے والے درندوں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔