قراقرم یونیورسٹی ۔ گیارہویں جماعت کی آن لائن رجسٹریشن فیس کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

منگل 7 دسمبر 2021 00:07

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے گیارھویں جماعت کی آن لائن رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق توسیع کے بعد امیدوار جاری نئے شیڈول کے مطابق 16دسمبر 2021 تک 600 روپے نارمل فیس جبکہ 31 دسمبر 2021 تک ڈبل رجسٹریشن فیس کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔کنٹرولر امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ تاریخ گزرجانے کے بعد کوئی رجسٹریشن قبول نہیں ہوگی۔