گوادر میں سی ٹی ڈی اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی

تخریب کا ری کا منصو بہ ناکام بنا تے ہوئے موٹر سائیکل میں نصب بم بر آمد کر کے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

منگل 7 دسمبر 2021 00:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) گوادر میں سی ٹی ڈی اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی ختخریب کا ری کا منصو بہ ناکام بنا تے ہوئے موٹر سائیکل میں نصب بم بر آمد کر کے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گوادر طا رق الٰہی مستو ئی کے مطابق پیر کو سی ٹی ڈی مکران اور گوادر پو لیس نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب مو ٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو بر آمد کر کے ایسے ناکارہ بنادیا پو لیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سر کار ی مو ٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے مو قع سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :