استعفوں کا معاملہ، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کو تسلیم کر لیا

استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن پی پی کا موقف مان گئی ہے: قمر زمان کائرہ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 7 دسمبر 2021 00:11

استعفوں کا معاملہ، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کو تسلیم کر لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن پی پی کا موقف مان گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن پی پی کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن پی پی کا موقف مان گئی ہے۔

اپنی گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب ضمنی انتخابات جیت رہے تھے تو اس وقت تحریک عدم اعتماد لانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو حکومت چلی جائے گی۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے شو کاز نوٹس جاری کرنے پر کہا کہ پی ڈی ایم سے ہم خود علیحدہ ہوئے تھے، شاہد خاقان عباسی نے شو کاز نوٹس جاری کر کے غیر ذمہ دارانہ حرکت کی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا کہا تھا۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت کی تھی۔ پی ڈی ایم اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں پر ن لیگ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ‏کہ ہماری جماعت میں اسمبلی سے استعفوں پر دو رائے ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کچھ لوگ مخالف اوربعض استعفےمناسب وقت پر دینا چاہتے ہیں۔ پی پی کے بغیر استعفے ‏دیے تو حکومت اہم بل پاس کرا لے گی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی بجائے اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کریں۔ اگر مستقل بائیکاٹ کرنا ہے تو پی ‏پی کو ساتھ ملا لیں۔ لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا ہےکہ مرادعلی شاہ بھائی کی طرح ہے، پی پی والے ‏دشمن نہیں ہیں۔ اجلاس میں لانگ مارچ کو مارچ کے آخر میں کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی کو بھی اب ‏اتحاد میں شامل کر لیں۔ تاہم تازہ صورت حال کے مطابق سینیئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے پی پی کے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے۔