ژ* بلوچستان کے عوام کی حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے،صوبائی وزراء

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

Jکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) صوبائی وزراء میر ظہور بلید ی ،سردارعبدرالرحمن کھیتران اور بشرارند نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ کے اجلاس میں 21بڑے فیصلے کئی گئے ہیں جس میں لو کل گورنمنٹ کے انتخابات کا انعقاد ،سائوتھ بلوچستان پیکیج کے تحت 180ارب روپے (ایف ڈبلیو او )کو دیئے گئے ہیں گندم کی خریداری کے لئے 2022پالیسی کی منظوری دی گئی ہے چونگیوں کے عملے کو دیگر محکموں میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی ہے بلوچستان کے عوام کی حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ سائو تھ بلوچستان پیکیج میں شامل منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی آئی گی بلدیاتی انتخابات کے انعقا د کا فیصلہ ہو ا ہے انتخابات پر انے طرز پر کریں گے صوبے کے 70فیصد علاقو ں میں بجلی نہیں ہے الیکٹرونک مشین سے انتخابات کس طر ح ہو نگے ایک سوال کے جواب میں میر ظہو ربلید ی نے کہا کہ گوادر میں جاری دھرنے کے حوالے سے ان کے 4بڑے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں جن میں سمند رکے اندر ٹرالینگ کاخاتمہ باڈرمیں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز سمیت دیگر مطالبات بھی منظور کرلیے امید ہے کہ گوادر دھر نا جلد ختم ہو گا ایک سوال کے جواب صوبائی وزیر ظہور بلیدی کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر وں کے احتجاج کے بعد میں خود مزاکرات کے لئے گیا ان کے تمام مطالبات حل کر دیے گئے ہیں لیکن وہ کچھ ایسے مطالبات حل کرنے کی بات کرتے ہیں مثال کے طورپر کوروناوائر س کے دوران ایڈاک پر لگائے گئے ڈاکٹر وں مستقلی کی بات کرتے ہیں حلانکہ پبلیک سروس کمیشن کے ذریعے شفاف طریقے سے بھر تیا ں جاری ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر سردار عبدالر حمن کھیتران نے کہا کہ جہا ں تک کچھ لو گو ں کا الزام تھا کہ ڈیڑھ مہینے تک کابینہ اجلاس نہیں ہو ا ہے ہم نے کابینہ اجلاس میں وہ فیصلے بھی کیے جو سابق دور ے حکومت کے ساڑھے تین برسوں میں نہیں کر سکے انہو ں نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ محکمو ں میں بھرتیوں کے عمل کو اسان بنایا جارہا ہے مارچ تک بھرتیوں کے حوالے سے انقلا بی تبدیلی آئی گی ایک اور سوال کے جو اب میں کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نادرا ورانٹی سرٹیفیکٹ جاری کر ے گا سب تحصیل رکنی کو تحصیل کا درجہ دیا گیا سردار عبدالر حمن کھیتران نے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ کابینہ اراکین نے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر بھر پور اعتما دکااظہار کیاپارلیمانی سیکر ٹری اطلا عات بشرارندنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے تمام پر وپیگنڈے دم تھوڑ گئے آئند ڈیڑھ سال میں وہ کام کر دیکھا ئیں گے ایک سوال کے جو اب میں میر ظہور بلید ی نے کہا کہ ریکوڈیک پر وجیکٹ کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد آیا تھا لیکن اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسلام آباد میں کسی معائد ے پر کوئی دستخط نہیں کیے وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کے عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کر یںگی