ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹوں پر 242 رنز بنالیے

بابراعظم 76،اظہر علی 56 رنز بناکر آؤٹ ،2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 دسمبر 2021 11:38

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹوں پر 242 رنز بنالیے
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 دسمبر 2021ء ) ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ میچ کے آغاز پر ہی اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

(جاری ہے)

‏ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔ ‏تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جب کہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ‏ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔