نیویارک، نجی شعبوں کے ملازمین کیلئے ویکسین لازمی قرار

شہر میں فیصلے کا اطلاق 27 دسمبر سے ہوگا،میئر نیویارک بل ڈی بلاسیو

منگل 7 دسمبر 2021 12:11

نیویارک، نجی شعبوں کے ملازمین کیلئے ویکسین لازمی قرار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) امریکی شہر نیویارک میں نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو کا کہنا تھا کہ نیویارک میں نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی کر رہے ہیں، شہر میں فیصلے کا اطلاق 27 دسمبر سے ہوگا۔دوسری جانب برطانوی سائنسدان پال ہنٹر نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون سب سے زیادہ متاثر کرنے والا وائرس بن سکتا ہے۔ادھر فرانس میں 4 ہفتے کے لیے نائٹ کلب بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ عام لوگوں کیلئے کورونا پابندیوں میں فی الحال سختی نہیں کی گئی۔