امریکا، افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے، ملالہ
اس وقت افغانستان وہ واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے،امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات
منگل 7 دسمبر 2021 12:11
(جاری ہے)
انٹونی بلنکن نے اپنی مختصر گفتگو میں افغانستان کا ذکر نہیں کیا لیکن ملالہ یوسف زئی نے فورا ہی افغانستان کا ذکر چھیڑ دیا۔
ملالہ نے کہا کہ آپ نے ذکر کیا کہ ہم یہاں لڑکیوں کے لیے یکساں تعلیم پر بات کریں گے، تاہم ہمیں معلوم ہے کہ اس وقت افغانستان وہ واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے، میں افغان لڑکیوں اور خواتین کارکنوں کے ساتھ کام کرتی رہی ہوں، میرے پاس ان کا ایک پیغام ہے، وہ پیغام یہ ہے کہ انہیں کام کرنے اور اسکول جانے کا حق ملنا چاہیے۔ملالہ نے تعلیم اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی پر مزید توجہ دینے کی بھی بات کی۔معاملے کی سنجیدگی کو ظاہر کرنے کے لیے ملالہ نے ایک 15 سالہ افغان بچی سوتودہ کا خط پڑھ کے سنایا۔ملالہ نے انٹونی بلنکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس(سوتودہ)نے یہ خط صدر جو بائیڈن کے لیے لکھا اور میں یہ آپ تک پہنچا رہی ہوں تاکہ آپ اسے صدر تک پہنچا دیں، انٹونی بلکن نے ایسا کرنے کی حامی بھی بھری۔سوتودہ نے لکھا کہ افغان لڑکیوں کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے دروازے جتنی دیر تک بند رہیں گے ہمارے مستقبل کی امیدیں اتنی ہی ماند پڑتی جائیں گی، امن اور سلامتی کے حصول کے لیے لڑکیوں کی تعلیم بہت اہم ہے، اگر لڑکیاں تعلیم حاصل نہیں کریں گی تو افغانستان کو اس کا نقصان ہوگا۔سوتودہ نے صدر بائیڈن کو یاد دہانی کروائی کہ میں آپ کو یہ بات یاد دلانا چاہتی ہوں کہ ایک لڑکی اور انسان ہونے کے ناطے میرے کچھ حقوق ہیں، لڑکیوں اور خواتین کے بھی حقوق ہیں۔خط پڑھنے کے بعد ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ اور دیگر تعلیم یافتہ خواتین ایک ایسی دنیا دیکھنا چاہتی ہیں جہاں لڑکیوں کو محفوظ اور معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو اور ہمیں امید ہے کہ امریکا، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گا کہ افغان لڑکیاں جلد از جلد اپنے اسکولوں کو لوٹ سکیں اور افغان خواتین اپنے کام پر جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.