ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے علاج کیلئے بلڈ پلازما کی مخالفت

کورونا کے مریضوں کے لیے علاج کا یہ طریقہ مہنگا ہے اور اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے،عالمی ادارہ

منگل 7 دسمبر 2021 12:11

ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے علاج کیلئے بلڈ پلازما کی مخالفت
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کیلئے بلڈ پلازما کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے پلازما معمولی علامات والے کورونا مریضوں کو نہیں لگانے چاہئیں۔عالمی ادارے نے کہا کہ کورونا سے شفا پانے والے افراد کے بلڈ پلازما سے کورونا مریضوں کے بچنے یا مصنوعی تنفس دینے کی شرح میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے علاج کا یہ طریقہ مہنگا ہے اور اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :