اگلی وبا کرونا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے، موجد آکسفورڈ کرونا ویکسین

ہم نے اس وبا کے مقابلے میں جتنی معلومات اور تجربات حاصل کئے انہیں ضائع ہونے سے بچایا جائے،خطاب

منگل 7 دسمبر 2021 12:11

اگلی وبا کرونا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے، موجد آکسفورڈ کرونا ویکسین
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کی شریک موجد نے کہاہے کہ آئندہ وبائیں کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک ہو سکتی ہیں اس لئے کرونا سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رچرڈ ڈمبلبی لیکچر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا یا آخری موقع نہیں جس میں کسی وائرس کے سبب ہماری زندگیاں یا معاشی صورتحال متاثر ہوئی ہو۔

(جاری ہے)

سچ تو یہ ہے کہ اگلی وبا سے اس سے بھی بدتر ہو سکتی ہے۔ وہ اس سے بھی زیادہ مہلک یا متعدی ہو سکتی ہے۔سارہ کے مطابق ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کہ ہم کرونا کے کٹھن حالات میں سے نکلیں تو ہمیں اندازہ ہو کہ ہمارے پاس کسی آئندہ وبا سے احتیا ط کی تدابیر اپنانے کے لئے معاشی وسائل نہیں ہیں۔ویکسین کی موجد کا کہنا تھا کہ ہم نے اس وبا کے مقابلے میں جتنی معلومات اور تجربات حاصل کئے ہیں انہیں ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :