فیصل آباد ‘ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت دوگنا ہوگئی

منگل 7 دسمبر 2021 12:14

فیصل آباد ‘ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت دوگنا ہوگئی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی موجودہ لہر کے پیش نظر شہر میں ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے ایک سلنڈر کی قیمت 100 فیصد اضافے کے بعد 3 ہزار سے بڑھ کر 6 ہزار روپے فی سلنڈر ہوگئی ہیجبکہ ایل پی جی کی قیمت بھی اضافے کے ساتھ 120 روپے کلو سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ) سوئی نادرن گیس کمپنی نے گھریلو گیس صارفین کو مسلسل گیس کی فراہمی کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ساتھ ساتھ کے پی کے میں بھی سی این جی سٹیشنوں کو ا?ئندہ احکامات تک گیس کی فراہمی بند کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی این جی سٹیشنوں کو پیر کی شام 4 بجے سے گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے سی این جی سٹیشنوں کی بندش کا فیصلہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی این جی سٹیشنوں کے بندش کے فیصلے کی وفاق کی کابینہ نے بھی منظوری دے رکھی ہے۔