پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا

منگل 7 دسمبر 2021 12:20

پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی ..
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا مال مسروقہ 55000روپے نقدی،39000مالیت کے 4موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردداتوں میں ملوث گینگ کی گرفتار ی کے لئے ڈی پی او گجر ات عمر سلامت نے SHOتھانہ سٹی جلالپور جٹاں SIعدنان احمدکو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا تے ہوئے،پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمت عملی سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی اسامہ گینگ ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں جنید اقبال عرف اسامہ ولد خالد پرویز 2۔ محمد اسد ولد اسلم سکنائے نند پور،3۔ سمیر ولد یونس سکنہ جلالپورجٹاں شامل ہیں جن کے قبضہ سے مسروقہ 55000روپے نقدی، 39000روپے مالیت کے 4موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔