قصور، آم کے باغات میں نائٹروجن،فاسفورس، پوٹاش،بوران، زنک،آئرن،میگانیز، کاپرکی کمی پیداوار متاثرکرسکتی ہے ، محکمہ زراعت

منگل 7 دسمبر 2021 12:22

قصور، آم کے باغات میں نائٹروجن،فاسفورس، پوٹاش،بوران، زنک،آئرن،میگانیز، ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء)محکمہ زراعت نے باغبانوں سے کہاکہ آم کے باغات میں نائٹروجن‘ فاسفورس‘ پوٹاش‘ بوران‘ زنک‘ آئرن‘ میگانیز‘ کاپرکی کمی آم کی پیداوار متاثرکرسکتی ہے لہذاباغبان آم کے باغات میں کبیرہ و صغیرہ عناصرکی کمی نہ آنے دیں کیونکہ جس باغ میں کبیرہ وصغیرہ عناصر پورے ہوں گے وہاں نہ صرف پھل کا معیار شاندار ہوگا بلکہ پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی سے بہترین پیداواربھی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے”اے پی پی“کوبتایا کہ باغبان آم کے چھوٹے پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد 30 سے 40 کلوگرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں 80سے 120کلوگرام فی پوداڈالیں اسی طرح فاسفورسی کھادوں میں ٹی ایس پی یاڈی اے پی چھوٹے پودوں کے لئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں دوکلوگرام فی پودا ڈالیں نیزپوٹاش کھادوں کی فراہمی کے لئے چھوٹے پودوں میں پوٹاشیم سلفیٹ آدھاکلوگرام سے ایک کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں ڈیڑھ سے دوکلوگرام فی پوداڈالیں۔