اسرائیل کے خلاف مزاحمت تیز کرنے پر غور کر رہے ہیں،حماس

الاقصی پر اسرائیلی حملوں اور قیدیوں کو نشانہ بنانے سے صورتحال ایک بار پھر بگڑ جائے گی،بیان

منگل 7 دسمبر 2021 13:02

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک سرکردہ ذریعے نے بتایا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی ناکہ بندی اور تعمیر نو میں سست روی کے تناظر میں اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت تیز کرنے کے آپشنز کا مطالعہ کر رہی ہے۔ذرائع نے عرب ٹی وی کو مزید بتایا کہ الاقصی پر اسرائیلی حملوں اور قیدیوں کو نشانہ بنانے سے صورتحال ایک بار پھر بگڑ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس موجودہ صورتحال کو جاری رہنے نہیں دے گی اور اگلا مرحلہ ہماری باتوں کی ساکھ ثابت کرے گا۔

(جاری ہے)

ذریعے نے مصری ثالث کے رویے اور غزہ کے حوالے سے اپنے وعدوں سے ہچکچاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مصر نے غزہ کی تعمیر نو اور امداد کے سلسلے میں حماس اور دھڑوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔ذرائع نے کہا کہ مصر فلسطینی مسافروں کو غزہ کی پٹی میں ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ غزہ کی پٹی سے ہزاروں لوگوں کو بغیر کسی جواز کے سفر کرنے سے روک رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ مصر کے رویے نے مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کے عزم کے بدلے میں قابض ریاست کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :