نومبر میں اسرائیلی دہشت گردی ،چارفلسطینی شہید،2341خلاف ورزیاں

نومبر میں فلسطینیوں کی طرف سے غاصب صہیونیوں کے خلاف 594مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں،رپورٹ

منگل 7 دسمبر 2021 13:02

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک غاصب صہیونی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔اس موقع پر قابض حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی 2341 خلاف وریاں کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں فلسطینیوں کی طرف سے غاصب صہیونیوں کے خلاف 594مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کے 15 واقعات اور جنوبی نابلس میں جھڑپوں کے آٹھ واقعات کا اندراج کیا گیا۔ان اہم ترین مسلح کارروائیوں میں حماس کے رہ نما الشیخ فادی ابو شخیدم کی پرانے بیت المقدس میں فائرنگ کی کارروائی شامل ہے جس میں ایک صہیونی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

چاقو کے حملوں کے دو واقعات شامل ہیں۔ اسرائیلی اہداف پر آتشیں حملوں کی تعداد دو ہے جب کہ دشمن کی گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے کیچار واقعات سامنے آئے۔غرب اردن میں فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان 201 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ سنگ باری کے 200، پٹرول بموں کے 31 اور یہودی آباد کاروں کے حملے روکنے کے 72واقعات کا اندراج کیا گیا۔