اسرائیلی جبر، فلسطینی خاندان سے مکان زبردستی مسمار کرا دیا

زیتون خاندان کو چار ماہ قبل مکان خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کا حکم یا گیا تھا،فلسطینی میڈیا

منگل 7 دسمبر 2021 13:02

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) قابض اسرائیلی ریاست کی بلدیہ نے مسجد اقصی کے جنوب میں واقع سلوان کی بئر ایوب کالونی میں ایک فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیت المقدس المقدس سے تعلق رکھنے والے بہا زیتون نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے پولیس کی مدد سے اس کا مکان بردستی مسمار کرادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قابض حکام کی طرف سے انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر مکان خالی کرنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی وارننگ دی تھی کہ اگر مکان کو مسمار نہ کیا گیا تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔زیتون خاندان کو چار ماہ قبل مکان خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کا حکم یا گیا تھا۔ تاہم اسرائیلی عدالت نے انہدامی فیصلہ منجمد کردیا تھا۔ بعد میں اسرائیلی بلدیہ نے دوبارہ مکان کی مسماری کا اجازت نامہ لے لیا۔

متعلقہ عنوان :