بیت المقدس میں اسرائیلی خفیہ پولیس نے دو فلسطینی اغوا کرلیے

خفیہ قابض حکام نے وای حلو میں اچانک ایک بس پر دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا،ذرائع

منگل 7 دسمبر 2021 13:02

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) اسرائیلی پولیس کی اسپیشل فورسزنے سلوان کے وادی حلو محلے میں ایک بس پر حملہ کرنے کے بعد دو فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خفیہ قابض حکام نے وای حلو میں اچانک ایک بس پر دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

(جاری ہے)

اسی دوران قابض فوج نے القدس کے نوجوان عبدالرف ریاض نجیب کو باب العامود کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

بیت حنینا میں قابض پولیس نے دو لڑکوں کو گرفتار کرکے انہیں جرمانے کیے۔قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے گذشتہ نومبر میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے۔مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران قابض افواج اور آباد کاروں کی طرف سے 2341 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :