سوڈان میں دو قبائل میں خونریز لڑائی،50افراد ہلاک

لڑائی دو افراد کے درمیاں تلخ کلامی سے شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بندوقوں کی لڑائی میں بدل گئی،حکام

منگل 7 دسمبر 2021 13:02

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سوڈان میں دو قبائل کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 50افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی حکام نے بتایاکہ لڑائی دو افراد کے درمیاں تلخ کلامی سے شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بندوقوں کی لڑائی میں بدل گئی۔

(جاری ہے)

قبائلی لڑائی میں پہلے دن چھ افراد مارے گئے۔ دوسرے دن لڑائی میں شدت آگئی اور 40سے زائد افراد گولیوں کا نشانہ بن کر جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سوڈانی حکام کا کہنا تھا کہ لڑائی میں آتشیں ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :