بہاولنگر‘ چکن اور گوشت کے نرخ بڑھنے کے بعد مچھلی کی فرو خت میں کئی گنا اضافہ

منگل 7 دسمبر 2021 13:05

بہاولنگر‘ چکن اور گوشت کے نرخ بڑھنے کے بعد مچھلی کی فرو خت میں کئی گنا ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) چکن اور گوشت کے نرخ بڑھنے کے بعد مچھلی کی فرو خت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ مچھلی فروخت کرنیوالے نظر آرہے ہیں جہاں پر لوگ بڑی تعداد میں مچھلی خریدتے نظر آتے ہیں شہر بھر میں فارمی مچھلی 200 سے 250روپے جبکہ دریائی مچھلی 400 سے 500روپے فی کلو میں فروخت ہوتی نظر آرہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت 300روپے کی حد کو چھو رہا ہے جوکہ مختلف بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے جبکہ بڑا گوشت 475روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ان حالات میں مچھلی کا گوشت ان سے بہتر ہے اور یہ سردی کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔