گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ گیس کے بھاری بلوں کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا درانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

گیس کی قلت سے شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔لاہور میں اچھرہ رحمان پورہ ،گڑھی شاہو،سمن آباد،گلبرگ،گارڈن ٹائون سمیت کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،اکثر کھانا پکانے کے اوقات کے وقت گیس بالکل بند ہو جاتی ہے۔شہری بازار سے مہنگے کھانے خریدنے پر مجبور ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ فوری بند کی جائے۔