گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے 27 مریض رپورٹ ہوئے

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے 27 مریض رپورٹ ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی وائرس کے 27 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 13کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد 27ہزار758 ہوچکی ہے، رواں سال لاہور سے ڈینگی کے 18ہزار233کیس سامنے آئے۔گزشتہ روز شیخوپورہ سے ڈینگی کے باعث ایک موت رپورٹ ہوئی۔پنجاب کے محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی سے 154اموات ہوچکی ہیں، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 376 مریض زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :