محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر انتظام مزارات و مساجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی بحالی

گزشتہ سال کے مختص شدہ ترقیاتی بجٹ 205.258ملین روپے کے مقابے میں رواں مالی سال میں 776.455ملین روپے مختص کئے گئے

منگل 7 دسمبر 2021 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر انتظام مزارات و مساجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی بحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2021 22-ء میں خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سال گزشتہ کے مختص شدہ ترقیاتی بجٹ 205.258ملین روپے کے مقابے میں رواں مالی سال میں 776.455ملین روپے مختص کئے گئے ہیںجو کہ تقابلی جائزے میں چار گنا زیادہ ہے۔

اسی طرح اوقاف آرگنائزیشن کے اپنے سالانہ بجٹ میںمزارات کی تعمیر و توسیع اور تزئین و آرائش کی بحالی کے لئے سال گذشتہ میں مختص شدہ بجٹ 60.647ملین روپے کے مقابلے میں 170.330ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تکمیل کے بعد مزارات کی عمارات اور زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ترقیاتی سکیموں کی امتیازی خصوصیا ت و ترجیحات کے تحت تاریخی و ثقافتی عمارتی اثاثہ جات کی حفاظت، دیکھ بھال و تزئین وآرائش،مزارات پر زائرین کے لئے بنیادی سہولیات کی معیاری فراہمی،مزارات کو عوام ا لناس کیلئے بلا امتیاز و تفریق فلاحی مراکز بنانا،بڑے مزارات کیلئے جامع منصوبی بندی و عمارات کا بہترین استعمال،گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے مین ترقیاتی بجٹ مین چار گنا اضافہ،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور اے کے سی ایس پی کے ماہرین تعمیرات سے اشتراک کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

محکمہ اوقاف17نکاتی اصلاحاتی عمل سے دیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بن چکا ہے۔