سپیکر قانون سازاسمبلی کا پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

منگل 7 دسمبر 2021 13:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق و ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد نے سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کیا ہے، جس میںدو پائلٹس میجر عرفان برچا اور میجرراجہ ذیشان جہانزیب شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے سوگوار خاندانوںسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بلندیء درجات اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔