Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا عوامی انداز،وزیراعظم ہاؤس جاتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے

کرکٹ کھیلتے لڑکوں سے ملاقات کی، کرکٹ گراؤنڈ انتظامیہ کو گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات بھی کیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 دسمبر 2021 13:41

وزیراعظم عمران خان کا عوامی انداز،وزیراعظم ہاؤس جاتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2021ء) : وزیراعظم عمران خان اپنے عوامی انداز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں ، کبھی وہ پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھاتے نظر آتے ہیں تو کہیں اسپتال میں مریضوں کی عیادت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اکثر و بیشتر وزیراعظم عمران خان کو بغیر سکیورٹی کے صبح کی سیر کرتے بھی دیکھا گیا۔ تاہم آج وزیراعظم عمران خان بنی گالہ کے قریب ایک کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس آتے ہوئے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ میں رک گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم نے کورنگ روڈ پر نئے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ کو گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور وہاں کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات میں ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی۔گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچے بھی وزیراعظم عمران خان کی آمد اور ان سے ملاقات پر بے حد خوش دکھائی دئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :