متحدہ عرب امارات کا نئے سال سے ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کرنے کا اعلان

جمعہ کی دوپہر سے اتوار تک چُھٹی ہو گی۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 دسمبر 2021 13:48

متحدہ عرب امارات کا نئے سال سے ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کرنے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2021ء) : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال میں ساڑھے چار دن کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے نئے سال سے کام کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ جمعہ کی دوپہر سے اتوار تک چُھٹی ہو گی ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا ہے۔ یو اے ای حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں پیر سے جمعرات آٹھ گھنٹے تک کام کے اوقات ہوں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے چار گھنٹے کام کے اوقات مختص کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کام کے نئے اوقات کا اطلاق یکم جنوری 2022ء سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :