Live Updates

نااہل لیگ کیلئے نیب ایک ڈراؤنا خواب ہے، احتساب کے نام سے کانپنے والے نیب کو متنازع کرنے کی کوشش میں ہیں،ڈاکٹر شہباز گِل

منگل 7 دسمبر 2021 13:51

نااہل لیگ کیلئے نیب ایک ڈراؤنا خواب ہے، احتساب کے نام سے کانپنے والے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) وزیراعظم کے  ترجمان  و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل  نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کیلئے نیب ایک ڈراؤنا خواب ہے، احتساب کے نام سے کانپنے والے نیب کو متنازع کرنے کی کوشش میں ہیں۔ منگل کو  شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کیلئے نیب ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

(جاری ہے)

احتساب کے نام سے کانپنے والے نیب کو متنازع کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف احتساب ملک کی ضرورت ہے۔ کرپٹ اشرافیہ کو قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہلوں نے پہلے اداروں کو کرپشن کیلئے کھوکھلا کیا اب اپنے فائدے کیلئے متنازع بنا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کے کرپٹ الائنس کو عوام بے نقاب کر چکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تو دور انکے جھانسے میں انکے ورکرز نہیں آتے۔ ملک بہتری کی طرف گامزن ہونے سے  آنے والا وقت بھی عمران خان کا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات