ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ کا پٹوار خانہ داتہ، ہڑیالہ، پانو ڈھیری اور ہمشیریاں کا دورہ

منگل 7 دسمبر 2021 13:57

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ حسرت خان نے پٹوار خانہ داتہ، ہڑیالہ، پانو ڈھیری اور ہمشیریاں کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن ریکارڈ مال کی پڑتال کی گئی اور درستگی ریکارڈ اور عوام کو بہتر سہولیات بارے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ادھراسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل ارشد خان نے ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو  کے ہمراہ ٹائپ ڈی سول ہسپتال بفہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری تخمینہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ تیار کرے گا، ڈی ایچ او آفس کو عوامی اثاثوں کی پائیداری کیلئے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت نے تحصیل بفہ پکھل میں کھیل کے میدان کیلئے اے ڈی پی سکیم کی منظوری دیدی ہے، اس مقصد کیلئے مشترکہ زمین کا انتخاب کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل ارشد خان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ اس مقام کا دورہ کیا، تمام زمینی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے سائٹ کا انتخاب کیا گیا۔

اس موقع پر مشترکہ زمین کے مالکان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :