مظفرگڑھ، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں7 مجرمان اشتہاری گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 14:02

مظفرگڑھ، پولیس کی  مختلف کاروائیوں میں7 مجرمان اشتہاری گرفتار
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع پولیس کی بڑی کارروائی، ترجمان پولیس کے مطابق ضلع پولیس کے مختلف تھانوں کی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں7 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے اورملزمان سے210لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے شب و روز مصروف عمل ہے ۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ پولیس نے7مجرمان اشتہاریوں کو دوران ریڈ گرفتار کرکے پابند سلاسل کیااور اس طرح دیگر کاروائیوں میں تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم عابد علی عرف مچھر سے 200لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 21/882  درج، تھانہ شہر سلطان  نےکاروائی کرتے ہوئے مخبرکی اطلاع پر ملزم مدنی سے 10 لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 761/21درج کر کے پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لئے ۔ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس 24 گھنٹے عوام الناس کےجان و مال ،عزت کی حفا ظت کے لئے سماج دشمن عناصر کے خلاف مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :