ہری پور، ڈپٹی کمشنر ہری پور و ڈی پی او ہری پور کا تربیلا جھیل سے پار دور افتادہ یوسی ناڑہ امازائی کا دورہ

منگل 7 دسمبر 2021 14:03

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث  ثناء اللہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کاشف ذووالفقار نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تربیلا جھیل سے پار یوسی ناڑہ  امازائی کا دورہ کیا ۔ اُنکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر غازی شوجعین وسٹرو ، ڈی ایس پی غازی سرکل جمیل الرحمن ، ایس ایچ او ناڑہ امازائی کے علاوہ دیگر افسران بھی اُنکے ہمراہ تھے ۔

ڈی ایس پی غازی جمیل الرحمن و الیکشن افسران نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو الیکشن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی افسران نے یوسی ناڑہ امازائی میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا تفصیلی جائہ لیا اور سیکورٹی و دیگر امور سے متعلق ضروری ہدایات دی ۔ ڈی پی او کاشف ذوالفقار نے افسران پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرامن الیکشن کے انعقاد کے لئے تمام تر وسائل کاا ستعمال کیا جائے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے خلاف وزری کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لہذا ہماری اُمیدواروں سے بھی اپیل ہے کہ الیکشن کے عمل کو پرامن بنانے میں اپنے بھر پور کردار ادا کریں۔ کسی بھی اشتعال انگیزی سے اجتناب کریں ۔