پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں چار ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

منگل 7 دسمبر 2021 14:06

پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں چار ماہ کے دوران  نمایاں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) ملک میں پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 9,244 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور10,038 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 87.54 فیصد اور93.07 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں پک اپ گاڑیوں کے 4,929 یونٹس گاڑیوں کی پیداواراور5,199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اکتوبرکے مہینہ میں ملک میں 2,454 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور2,360 یونٹس کی فروخت ہوئی، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 1,221 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 1,263 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جاری مالی سال میں ملک میں سوزوکی راوی کے 5,187 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 5,171 یونٹس کی فروخت، ٹویوٹا ہائی لکس کے 2,971 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 3,856 یونٹس کی فروخت، جے اے سی کے 396 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور 318 یونٹس کی فروخت، ڈی میکس کے 195 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار155 یونٹس کی فروخت اورہنڈائی پورٹرکے 495 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور538 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :