بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے اسکول پرحملہ

ہندوانتہاپسندوں کااسکول پردھاوا ،توڑپھوڑ،اساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں،بھارتی میڈیا

منگل 7 دسمبر 2021 15:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پرپہنچ گئی ،مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پردھاوا بول دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پرہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

پتھرا ئوکیا اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔

ہندوانتہاپسندوںکے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہورہے تھے۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔ہندوانتہاپسندوں نیزبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کراسکول پرحملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوگرفتارنہیں کیا۔