جعلی فرد جائیداد عدالت میں جمع کرانے پر ضمانت دہندہ گرفتار،مقدمہ درج

منگل 7 دسمبر 2021 16:01

جعلی فرد جائیداد عدالت میں جمع کرانے پر ضمانت دہندہ  گرفتار،مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) منشیات کے مقدمات میں عدالت سے ضمانت پر رہائی پانے کے دوران دھوکہ دہی سے جعلی فرد جائیداد عدالت میں جمع کرانے پر ضمانت دہندہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

  گزشتہ ماہ 25 نومبر کو ملزم محمد سلیم اختر منشیات کے مقدمہ میں گرفتارکیاگیا جس کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ کی عدالت میں دو لاکھ روپے منظور ہونے پر ضمانت دہندہ ثناء اللہ  نے ضمانت نامہ کے ساتھ دھوکہ دہی سے عدالت میں جعلی فرد جائیداد جمع کرائے جس پر ملزم کو گرفتار کرکے کینٹ پولیس کے حوالے کردیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :